پاکستان بھارت کے خلاف سرپرائز دے گا:محسن نقوی

 پاکستان بھارت کے خلاف سرپرائز دے گا:محسن نقوی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور کل سب کو زبردست سرپرائز ملے گا۔


محسن نقوی نے دبئی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹریننگ سیشن کے دوران قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل اچھی گیم ہوگی، قومی ٹیم کی جیت پاکستان کے لیے ایک بڑا انعام ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیزیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں، لیکن پاکستان ضرور جیتے گا۔


محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "بھارت سے پوچھیں کہ اگر وہ لاہور میں کھیل رہے ہوتے تو ان کے کیا احساسات ہوتے؟"۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہے جیت ہو یا ہار، ہم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں۔