صدر مملکت آصف علی زرداری کا دو روزہ دورہ لاہور، اہم ملاقاتیں شیڈول

صدر مملکت آصف علی زرداری کا دو روزہ دورہ لاہور، اہم ملاقاتیں شیڈول

لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، جہاں وہ گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔


ذرائع کے مطابق، ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل اور مسلم لیگ (ن) سے تعلقات پر گفتگو کی جائے گی۔ آصف زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، جہاں گورنر پنجاب کے شکوے دور کرنے پر بات چیت ہوگی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان جاری سیاسی سرد جنگ ختم کرنے کے لیے آصف علی زرداری مفاہمتی کردار ادا کریں گے۔


صدر مملکت اتوار کے روز لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔