سپر بگ کی اینٹی بائیوٹکس سے مزاحمت، AI نے دہائیوں کا مسئلہ 48 گھنٹوں میں حل کر دیا

سپر بگ کی اینٹی بائیوٹکس سے مزاحمت، AI نے دہائیوں کا مسئلہ 48 گھنٹوں میں حل کر دیا

لندن: مصنوعی ذہانت (AI) نے سائنسی تحقیق میں حیران کن پیش رفت کرتے ہوئے ایسا مسئلہ صرف 48 گھنٹوں میں حل کر دیا جس پر سائنسدانوں کو 10 سال لگے تھے۔

امپیریل کالج لندن کے سائنسدان یہ جاننے میں مصروف تھے کہ کچھ سپر بگ اینٹی بائیوٹکس سے محفوظ کیوں رہتے ہیں؟ اس تحقیق میں ایک دہائی کا وقت لگ گیا، لیکن جب یہی سوال ایک AI ٹول سے کیا گیا تو اس نے محض دو دن میں وہی جواب دے دیا۔


امپیریل کالج کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے نتائج ابھی شائع نہیں کیے گئے، لہٰذا AI نے یہ معلومات پبلک ڈومین سے حاصل نہیں کیں۔ یہ واقعہ مصنوعی ذہانت کی حیران کن استعداد کو ظاہر کرتا ہے اور سائنسی تحقیق میں انقلاب کی نوید سناتا ہے۔


یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ مصنوعی ذہانت صحت، سائنس اور دوا سازی کے میدان میں نئی راہیں ہموار کر سکتی ہے، اور ایسے پیچیدہ مسائل کو حل کر سکتی ہے جن پر انسانوں کو برسوں لگ جاتے ہیں۔