کراچی ہسپتال میں ورثاء کی بے حسی، 2 سالہ بچے کی لاش چھوڑ کر فرار

کراچی ہسپتال میں ورثاء کی بے حسی، 2 سالہ بچے کی لاش چھوڑ کر فرار

کراچی: قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ورثاء 2 سالہ بچے کی لاش ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچہ کئی روز سے زیر علاج تھا اور اس کی موت کارڈیو پلمنری اریسٹ کے باعث ہوئی۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کو بچوں کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا، تاہم ورثاء کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور وہ ہسپتال سے غائب ہوگئے۔

ہسپتال انتظامیہ نے بچے کی لاش کو لاوارث قرار دیتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق اس افسوسناک واقعے کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دے دی گئی ہے۔