رمضان المبارک کے قریب آنے پر دالوں اور چاول کی قیمتوں میں نمایاں کمی 

رمضان المبارک کے قریب آنے پر دالوں اور چاول کی قیمتوں میں نمایاں کمی 

اسلام آباد :رمضان المبارک کے قریب آنے پر دالوں اور چاول کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے، جو کہ بھرپور فصل اور ایکسپورٹ کی بندش کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ مسور کی دال 20 روپے سستی ہو کر 240 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، اور باسمتی چاول 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ چنے کی دال کی قیمت 290 روپے فی کلو سے کم ہو کر 272 روپے فی کلو اور مونگ کی دال 330 روپے سے کم ہو کر 300 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر چاول کی ایکسپورٹ کچھ عرصہ کے لیے بند رہتی ہے تو قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں۔ اس سال چاول کی فصل بھرپور رہی ہے اور اس کی مقدار میں اضافہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں پہلے اضافے کا سامنا تھا، مگر اب یہ کمی کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں