ماہرہ خان اور شوہر کی شادی کی تقریب میں رقص کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں

ماہرہ خان اور شوہر کی شادی کی تقریب میں رقص کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں

لاہور:ماہرہ خان کی شوہر سلیم کریم کے ساتھ بھارتی گانوں پر شادی کی تقریب میں رقص کرتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ان ویڈیوز میں ماہرہ خان کو ’انار کلی ڈسکو چلی‘ اور دیگر بھارتی گانوں پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایک ویڈیو میں سلیم کریم بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈانس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ ویڈیوز ماڈل سکندر رضوی کی شادی کی تقریب کی ہیں، جس کی ویڈیوز حال ہی میں سامنے آئیں اور تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ صارفین نے ماہرہ خان اور سلیم کریم کی ڈانس ویڈیوز پر تنقید کی اور کہا کہ ماہرہ خان نے اپنے شوہر کو ڈانس کرنے پر مجبور کیا۔ تاہم، کچھ مداحوں نے ماہرہ خان کے لباس اور خوبصورتی کی تعریف بھی کی۔ ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

مصنف کے بارے میں