مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ دن کا اضافہ

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ دن کا اضافہ

کراچی :کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزمان ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کر دی ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں درخواست دی کہ ارمغان کے دو ملازمین کا 164 کا بیان ریکارڈ کرنا ہے اور ملزم کے گھر سے برآمد ہونے والے اسلحہ اور لیپ ٹاپ کا فرانزک تجزیہ کرانا ضروری ہے۔ سماعت کے دوران ملزم ارمغان کمرۂ عدالت میں گر گیا، جس پر اسے فوری طور پر بنچ پر بٹھایا گیا اور پانی پلایا گیا۔ ارمغان نے الزام لگایا کہ اسے کھانا نہیں دیا جا رہا۔

ملزم شیراز کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ان کے موکل کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں اور چھاپہ بغیر لیڈی پولیس اہلکار کے مارا گیا تھا۔ عدالت نے شیراز کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت دی اور اس کی بہن کی ملاقات کی درخواست واپس کر دی۔ بعد ازاں عدالت نے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کر دی۔

مصنف کے بارے میں