پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ

03:14 PM, 22 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

لاڑکانہ :پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس سندھ کے شہر لاڑکانہ سے رپورٹ ہوا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ترجمان کے مطابق، یہ دوسرا پولیو کیس ہے جو سندھ سے سامنے آیا ہے، جس میں لاڑکانہ کی ساڑھے 4 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

گزشتہ سال ملک میں 74 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جن میں سندھ سے 23، خیبرپختونخوا سے 22 اور بلوچستان سے 27 کیسز شامل تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کی موجودگی انسداد پولیو مہم کی اہمیت کو بڑھا دیتی ہے اور والدین کو بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ضرورت ہے

مزیدخبریں