چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ سے گریز کا مشورہ دیا: بیرسٹر گوہر

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ سے گریز کا مشورہ دیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے کہ چیف جسٹس نے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ "چیف جسٹس سے ملاقات میں یہ بات واضح کی گئی کہ پی ٹی آئی کو سسٹم کا حصہ بنے رہنا چاہیے اور بائیکاٹ سے گریز کرنا چاہیے۔" انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کی چارج شیٹ بہت طویل ہے اور ہم عدلیہ کے رویے سے زیادہ خوش نہیں ہیں، اس بارے میں ہم نے اپنی شکایات بھی پیش کی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اس طرح کے سلوک کا جمہوریت اور قانون کے اصولوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا الائنس اپوزیشن کے ساتھ مل کر آئین کی سر بلندی اور ووٹ کی حفاظت کے لیے تحریک چلائے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتا ہے تو پی ٹی آئی اندرونی کارروائی کرے گی اور 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑنے والوں کے بارے میں خان صاحب فیصلہ کریں گے۔

مصنف کے بارے میں