پنجاب میں "مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز" متعارف کرانے کا بڑا اعلان

پنجاب میں

لاہور:پنجاب حکومت نے "مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز" کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے شعبہ صحت کے 19 اہم کاموں کو مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت صحت سے متعلق امور کو بہتر اور مربوط انداز میں انجام دیا جائے گا۔

پنجاب بھر میں آؤٹ سورسنگ کے ذریعے مزید 20,000 ہیلتھ انسپکٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو بھی "مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز" سے منسلک کیا جائے گا، جس کے تحت 39,000 لیڈی ہیلتھ ورکرز اس فورس کا حصہ بنیں گی۔

اس منصوبے کی مجموعی ورک فورس 60,000 سے زائد افراد پر مشتمل ہوگی، جو پولیو سمیت دیگر ویکسی نیشن پروگرامز کی ذمہ داری بھی اٹھائیں گے۔ اس کے ذریعے مریضوں کا مستند ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس منصوبے کے حوالے سے جامع پلان طلب کر لیا ہے اور کمیونٹی ہیلتھ سروسز کو فعال کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مصنف کے بارے میں