آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ،لاہور میں آج  آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ ، سکیورٹی سخت

11:29 AM, 22 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور:آج لاہور میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی سکیورٹی کے حوالے سے پنجاب پولیس نے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ایونٹ کی سکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر نظر رکھی جائے گی، اور پرامن ماحول میں میچز کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن مکمل ہے۔

اس میچ کی سکیورٹی کے لیے 12,000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے، اور کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں، روٹس، سٹیڈیم اور اس کے اردگرد کی بلند عمارات پر سنائپرز کو تعینات کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور ایلیٹ ٹیمیں اہم مقامات اور روٹس پر مؤثر پٹرولنگ کریں گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں