لاہور:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پی ایس ایل 9 کے آٹھویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 139 رنز کاٹارگٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 19ویں اوور میں پورا کرلیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے جیسن روئے نے37 ، سعود شکیل نے 2، خواجہ نافع نے 9، ریلی روسو34 ، سرفراز احمد 1، شیرفان ردرفورڈ29،عقیل حسین8، محمد وسیم1، محمد عامر11 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے نسیم شاہ نے دو، رومان رئیس نے ایک ، حنین شاہ نے ایک ، شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
پی ایس ایل 9 کے آٹھویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کےلیے 139 رنز کا ہدف دیاتھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
یونائیٹڈ کی جانب ایلکس ہیلز نے 9 گیندوں پر 21 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو دھواں دار آغاز فراہم کیا، جبکہ انکے آؤٹ ہونے کے بعد سلمان علی آغا نے بھی محمد حسنین کے ایک ہی اوور میں 18 رنز بنائے ۔سلمان علی آغا اور کولن منرو کے درمیان 40 رنز کی پارٹنرشپ بنی، تاہم 69 کے مجموعے پر پہلے کولن منرو آؤٹ ہوئے۔کولن منرو20 ، ایلکس ہیلز 21، آغا سلمان 33، شاداب خان 2، اعظم خان 1، جارڈن کوکس19، عماد وسیم 9، فہیم اشرف 20، حنین شاہ2 سکوبناکر پویلین لوٹے۔
گلیڈی ایٹرز کے مسٹری سپنر ابرار احمد نے 4 اوور کے کوٹہ میں صرف 18 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔گلیڈی ایٹرز کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے عقیل حسین نے دو، ابرار احمد نے تین، محمد حسنین نے ایک، محمد وسیم نے تین وکٹیں لیں۔
اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، عبید شاہ کی جگہ حنین شاہ جبکہ ٹائمل ملز کی جگہ رومان رئیس کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔