سابق کمشنر راولپنڈی  لیاقت چٹھہ اپنے بیان پر شرمندہ ،بیورو کریسی اور قوم سے معافی مانگ لی 

09:17 PM, 22 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے اپنے بیان پر شرمندہ ہوکر بیورو کریسی اور قوم سے معافی مانگ لی ۔ الیکشن کمیشن کو دیئے گئے بیان میں  لیاقت چٹھہ  نے کہاکہ   میں کہا ریٹائرمنٹ کی وجہ سے دباؤ میں تھا ۔

لیاقت چھٹہ نے مزید کہا کی تمام ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور حکام کے آگے سرنڈر کرتا ہوں۔پنڈی ڈویژن میں الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینے والے کسی بھی ریٹرننگ افسر کو کسی کی حمایت یا انتخابی عمل میں مداخلت کا حکم نہیں دیا۔32 سال سرکاری خدمات انجام دیں۔13 مارچ 2024 کو میں نے ریٹائر ہونا تھا۔


انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامہ اور سنسنی پھیلانے کے لیے ہی میں نے پریس کانفرنس میں خودکشی کرنے اور پھانسی پر لٹکانے جیسے جذباتی بیانات دیے۔

مزیدخبریں