جے یو آئی (ف) کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کا فیصلہ

07:40 PM, 22 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:جے یو آئی (ف) نے  انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ جے یو آئی (ف) کے جنرل کونسل اجلاس میں اس سلسلے میں قرار داد بھی منظور کرلی گئی۔ 


قرارداد کے مطابق مرکزی جنرل کونسل پارلیمانی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرے تو ساتھ دیں گے۔دوسری جانب اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک الیکشن کے بعد مسلسل دوسرا الیکشن متنازع ہو تو پارلیمان کی کیا اہمیت ہوگی؟

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 2018 کے انتخابات کے بعد خیال تھا 2024 کا الیکشن منصفانہ ہوگا، لیکن ایک بار پھر ہماری خواہش کو کچل دیا گیا۔

مزیدخبریں