راولپنڈی :پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی آج آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے۔ؒ ان کاکہنا تھا کہ جتنے حلقوں میں دھاندلی ہوئی ان حلقوں کا آڈٹ ہو، اگر آڈٹ نہیں ہوتا تو آئی ایم ایف سے قرض کا اقدام ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا۔
راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے آئی ایم ایف کو ایک خط لکھا جا رہا ہے۔ جتنے حلقوں میں دھاندلی ہوئی ان حلقوں کا آڈٹ ہو، اگر آڈٹ نہیں ہوتا تو آئی ایم ایف سے قرض کا اقدام ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ آئی ایم ایف اور یورپی یونین (ای یو) چارٹر کے مطابق اس وقت قرض دیں گے جب ملک میں گڈ گورننس ہو، جس ملک میں جمہوریت نہیں وہاں بین الاقوامی ادارے کام نہیں کرتے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ لوگوں کا ووٹ رات کے اندھیرے میں چوری ہوا، جتنے حلقوں میں دھاندلی ہوئی ان حلقوں کا آڈٹ ہو، آڈٹ میں جوڈیشری کا عمل دخل بھی ہو، اگر آڈٹ نہیں ہوتا تو آئی ایم ایف سے قرض کا اقدام ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا۔