اسلا م آباد :پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے ایک بار پھر پی ٹی آئی انڑا پارٹی الیکشن کرانے کے فیصلے کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ نئے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے فیصلے کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کر یں گے۔ تاہم اس سلسلے میں قانونی مشاورت جاری ہے۔
ان کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ فیصلہ کے مطابق پی ٹی آئی کی تمام موجودہ قیادت کالعدم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 22، 2023 کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق جس کی تصدیق سپریم کورٹ آف پاکستان نے 13 جنوری 2024 کو اپنے تاریخی فیصلے کے ذریعے کی تھی، تمام موجودہ پی ٹی آئی قیادت کَالعَدم ہو چکی ہے۔یہاں تک کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں صفحہ نمبر 14 پر بیرسٹر گوہر خان کو "خود نامزد کردا" پی ٹی آئی کا چیئرمین قرار دیا تھا۔
لہٰذا اس خود ساختہ اور خود نامزد کنندہ کالعدم پی ٹی آئی قیادت کا انڑا پارٹی الیکشن کے حوالے سے کسی نئی مہم جوئی کا بھر پور قانونی اور سیاسی میدان میں مقابلہ کیا جائے گا۔