راولپنڈی : پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہرخان کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا حصہ بنے گی اور اپنا کردارادا کرے گی۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے علی ظفر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا حصہ بنے گی اور اپنا کردار ادا کرے گی۔
ان کاکہنا تھا کہ پہلی بار ہے کہ وہ لوگ ان کرسیوں پر بیٹھیں گے جن کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ معیشت بہتری کی طرف جائے۔ اگر الیکشن صاف شفاف نہیں ہوں گے تو معیشت کو نقصان ہوگا۔
ان کاکہنا تھاکہ علی ظفر چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کے لیے ہمارے امیدوار ہوں گے۔ 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے۔ اس بار چیئرمین شپ کے لیے ہمارے امیدوار بیرسٹر علی ظفر ہوں گے۔عمر ایوب پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کے امیدوار ہوں گے۔