دنیا کے سب سے لمبے مرد اور چھوٹی قد عورت کی ملاقات، تصاویر جاری

04:27 PM, 22 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا: دنیا کے سب سے لمبے مرد اور چھوٹی قد عورت کی  پیر کے روز کیلیفورنیا میں ملاقات ہوئی، چھ سال بعد وہ پہلی بار مصر میں فوٹو شوٹ کے لیے ملے تھے۔

ترکی سے تعلق رکھنے والے سلطان کوسن اور ہندوستان کی جیوتی امگے کے درمیان اونچائی میں چھ فٹ سے زیادہ کا فرق ہے، اپنی ملاقات کے بعد  نئی تصاویر کے لیے پوز کیا۔

41 سالہ کوسن کے پاس 8 فٹ 2 انچ کے سب سے لمبے آدمی کا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔

جاری کردہ تصاویر میں انہیں 30 سالہ جیوتی کے ساتھ بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، جو صرف 2 فٹ 0.7 انچ کی سب سے چھوٹی قد خاتون ہیں۔تصاویر میں جیوتی کو  کوسن کے جوتے سے تھوڑا لمبا دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک اور تصویر میں اسے بمشکل اس کے کندھے تک پہنچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے  جبکہ  کوسن کے  بیٹھے ہوئے ہیں اور جیوتی ان کے قریب کرسی پر کھڑی ہے۔

ملاقات کی تصاویر ترکی کی انادولو نیوز ایجنسی نے جاری کی ہیں اور فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ ان کے امریکا کے دوروں کا انتظام کس نے کیا تھا۔ انادولو نے اطلاع دی کہ یہ جوڑا ایک نامعلوم امریکی پروڈیوسر کی دعوت پر لاس اینجلس گیا تھا، پروڈیوسر نے ان دونوں کی ملاقات ریکارڈ کرنے کا بھی منصوبہ بنایا تھا۔

دونوں کی آخری ملاقات 2018 میں ہوئی تھی جب انہوں نے مصر کا دورہ کیا تھا، اور اہرام مصر کے ساتھ کھڑے ہو کر تصاویر بنائی تھیں۔ اہرام مصر  کے پاس بھی ہے باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا یک سنگی مجسمہ  ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈہے۔

مزیدخبریں