سندھ کی گورنر شپ کا معاملہ ، ن لیگ نے ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرا دی

سندھ کی گورنر شپ کا معاملہ ، ن لیگ نے ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرا دی

کراچی :سندھ کی گورنر شپ کے  معاملے میں   ن لیگ نے ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرا دی ہے۔  ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

 
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹسوری، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔   ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان گورنر سندھ کے لیے جس کا نام دے گی اسے گورنر سندھ مقرر کیا جائے گا جس پر مسلم لیگ ن نے یقین دہانی کروا دی ہے۔  واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گورنر سندھ کے لیے کامران ٹیسوری کا نام دیے جانے کا قوی امکان ہے۔


قبل ازیں اس قسم کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ ن لیگ نے ایم کیو ایم پاکستان کو وفاق میں تین وزارتیں دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مصنف کے بارے میں