پنجاب کے صحافیوں میں مسکن پروجیکٹ کےالاٹمنٹ لیٹرزکی تقسیم کا آغاز 

 پنجاب کے صحافیوں میں مسکن پروجیکٹ کےالاٹمنٹ لیٹرزکی تقسیم کا آغاز 


لاہور: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر   پنجاب بھر کے 1400 سے زائد صحافیوں کو روڈا میں پلاٹس الاٹمنٹ شروع کر دی گئی۔

وزیر اطلاعات عامر میر نے صحافیوں میں مسکن پروجیکٹ کےالاٹمنٹ لیٹرزکی تقسیم کا آغاز کر دیا، الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم کی تقریب الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ہوئی، وزیر اطلاعات عامر میر نے تقریب میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ترجمانی کی۔

عامر میر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ میرٹ پرپورا اترنےوالےصحافیوں کو الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم شروع کر دی ،پلاٹس کیلئے مستحق قرار پانے والے صحافیوں کو روڈا خود آگاہ کرے گا،صحافیوں اور روڈا حکام پر مشتمل سکروٹنی کمیٹی نے اہل افراد کی لسٹ فائنل کی،محسن نقوی نے صحافی برادری سے کیا گیا آخری وعدہ بھی پورا کر دیا۔ 

 تقریب میں روڈاسربراہ عمران امین ،ڈی جی پی آر روبینہ افضل نے تقریب میں شرکت کی۔