سندھ اسمبلی کا اجلاس پرسوں طلب، نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

03:46 PM, 22 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

  کراچی:سندھ اسمبلی کا اجلاس پرسوں طلب کیاگیاہے۔  نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔  ملک میں عام انتخابات کے بعد سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس 24فروری کو طلب کیا گیا ہے۔ اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری گورنر کو بھجوا دی گئی ہے۔

نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد سپیکر نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کا شیڈول دیں گے۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے منتخب ہونے کے بعد نو منتخب سپیکر وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے۔

مزیدخبریں