یوٹیلیٹی سٹورز رمضان ریلیف پیکج کی منظوری ، 19بنیادی اشیا پر ٹارگٹڈ سبسڈی  دی جائے گی، اطلاق 4 مارچ سے ہو گا

  یوٹیلیٹی سٹورز رمضان ریلیف پیکج کی منظوری ، 19بنیادی اشیا پر ٹارگٹڈ سبسڈی  دی جائے گی، اطلاق 4 مارچ سے ہو گا

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی سٹورز رمضان ریلیف پیکج 2024ء کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی  سٹورز رمضان ریلیف پیکج 2024ء کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق 4 مارچ سے ہو گا۔


ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19بنیادی اشیاء پر رعایت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ای سی سی نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ منظور کیا تھا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کا پیکج دیا جائے گا۔


حکام کے مطابق  آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالوں پر سبسڈی دی جائے گی جبکہ کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں