پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب جمعہ کو طلب ، نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

03:24 PM, 22 Feb, 2024

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح  10بجے ہو گا، اجلاس میں نو منتخب ارکان حلف لیں گے۔


گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نےپنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10بجے ہو گا، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے۔

خیال رہے کہ نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  کا کہنا ہے کہ پنجاب کا آج سے نیا عہد نیا دور شروع ہوگا۔ نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہاکہ پنجاب کا آج سے نیا عہد نیا دور شروع ہوگا۔

ان کاکہنا تھا کہ پنجاب کے عوام نے ن لیگ کو واضح مینڈیٹ دیا ہے۔ہم خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی کااعزاز بہت بڑا ہے۔  یہ اعزاز ہر بیٹی، ماں اور مخصوص نشستوں کی خواتین کے نام کرتی ہوں۔ اللہ ہمیں پنجاب کے عوام کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔ 

مزیدخبریں