این اے 71 دھاندلی کیس:آر او نے الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود رپورٹ جمع نہ کرائی

این اے 71 دھاندلی کیس:آر او نے الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود رپورٹ جمع نہ کرائی

اسلام آباد: این اے 71 دھاندلی کیس میں ریٹرنگ افسران نے الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود رپورٹ جمع نہ کرائی ۔

ین اے 71سیالکوٹ کی انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ممبر بلوچستان محمد شاہ جتوئی اور ممبر کے پی اکرام اللہ نے  کی ۔

جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور دارخوستگزار  ریحانہ ڈار  اپنے  وکیل  کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش  ہوئیں۔

ریٹرنگ افسران نے الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود رپورٹ جمع نہ کرائی ۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت چار مارچ تک ملتوی کردی۔

اس موقع پر   الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے پولیس کے ساتھ مل کر ٹھپے لگائے۔

 27 سال سے خواجہ آصف نے قبضہ کیا ہوا تھا، اسے ہم نے شکست دی۔

ریحانہ ڈار کا کہنا تھا  کہ آر او کے دفتر میں مجھ پر پولیس نے تشدد کیا، اصل فارم 45 میں نے سب کے سامنے رکھے، میں جیت چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ انصاف ملے گا، این اے 71 کی آج الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، آج بھی آر او نے رپورٹ پیش کی، این اے 71 سے ہم جیت چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں