تھانہ شادمان نذرآتش کیس: اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج

تھانہ شادمان نذرآتش کیس: اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج

لاہور : لاہور   کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں نامزد سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں نامزد اسد عمر کی عبوری ضمانت پر سماعت کی جبکہ پی ٹی آئی رہنما عدالت میں حاضری کے لیے پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر عبوری ضمانت کے بعد عدالت پیش نہیں ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ تھانہ شادمان پولیس نے اسد عمر کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کا  مقدمہ نمبر 768/23 درج ہے۔

مصنف کے بارے میں