اسلام آباد: سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرا دیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن رپورٹ کا جائزہ کر سابق کمشنر راولپنڈی کے خلاف کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی نے الیکشن کمیشن کی کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کروا دیا۔
کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر کو بیان دینے کے لیے گذشتہ کل نوٹس بھیجا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر 13 اور صوبائی نشستوں پر 26 ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ہیں، ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کے تحریری بیانات کو تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
کمیٹی جلد اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرے گی اور الیکشن کمیشن رپورٹ کا جائزہ کر سابق کمشنر راولپنڈی کے خلاف کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔