نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

10:02 AM, 22 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملک میں امن و امان اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

 نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس دن 12 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس میں انتخابات کے بعد حکومت سازی اور انتقال اقتدار سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات پر تحفظات سے متعلق رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق  نگراں کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ اجلاس میں انتخابات کے بعد حکومت سازی اور انتقال اقتدار سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

رپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس میں گیس کی قیمتوں سے متعلق توثیق شدہ ایجنڈے پر بھی غور ہوگا۔


اجلاس میں فیڈرل انسپکٹر آف ڈرگز کی تقرری کی منظوری دی جائے گی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت ان کے دائرہ کار کی بھی منظوری دی جائے گی۔ 

مزیدخبریں