امریکہ نے سیاسی اتحاد پاکستان کا اندرونی فیصلہ قرار دے دیا، حکومت بننے سے پہلے تبصرے سے انکار

09:56 AM, 22 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نےکا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکومت بننے سے پہلے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، کسی بھی ملک میں سیاسی اتحاد اس ملک کا اندرونی فیصلہ ہوتا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ میں حکومت بننے سے پہلے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ بالآخر، جیسا کہ جب بھی آپ دیکھتے ہیں کہ کسی بھی ملک کے اندر اتحادی سیاست ہوتی ہے،  یہ خود اس ملک کا فیصلہ ہوتا ے، نہ کہ ایسی چیز جس پر ہم غور کریں گے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بےضابطگیوں کے کسی بھی دعوے کی مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں اظہار رائے اور تعلق کی آزادی پر پابندیوں کی رپورٹس پر تشویش ہکا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے عائد کردہ جزوی یا مکمل انٹرنیٹ بندش، جس میں یقیناً سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شامل ہیں، ہم پاکستان سے آزادی اظہار کا احترام کرنے اور ٹویٹر سمیت کسی بھی سوشل میڈیا تک رسائی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے  ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستانی حکام کے ساتھ  بنیادی آزادیوں کے احترام کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں