اسلام آباد (شیراز احمد شیرازی) اہل سنت والجماعت بٹگرام وآلائی کے اراکین شوریٰ کا اہم اجلاس ہوا جس میں طویل مشاورت کے بعد متفقہ طور پر بٹگرام صوبائی حلقے کیلئے علامہ عطاءمحمد دیشانی کو نامزد کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اہل سنت و الجماعت ضلع بٹگرام کا مشاورتی اجلاس اہل سنت و الجماعت کے صوبائی صدر علامہ عطاءمحمد دیشانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر بٹگرام و آلائی کے صوبائی حلقے کیلئے علامہ عطاءمحمد دیشانی، شیخ الحدیث مولانا محمد افضل حنفی اور مولانا شیر عالم فاروقی کے نام تجویز کئے گئے جس پر حتمی فیصلہ چند روز میں کیا جائے گا۔
علامہ عطاءمحمد دیشانی کا شمار اہل سنت و الجماعت کے ذمہ دار شخصیات میں ہوتا ہے اور وہ اسی جماعت کے صوبائی صدر بھی ہیں جبکہ اس سے قبل وہ بٹگرام سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑ چکے ہیں جس میں نے انہوں نے سابق ایم پی اے تاج محمد خان ترند کو ٹف ٹائم دیا تھا۔