شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک

08:58 PM, 22 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا جبکہ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں