محمد رضوان کی شاندار سنچری، سلطانز کا کنگز کو 197 رنز کا ہدف

08:31 PM, 22 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 11 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت کراچی کنگز کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ 
کپتان محمد رضوان نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 64 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 110 رنز بنائے جبکہ شان مسعود نے 51 اور ریلی روسو نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ 
کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 29 رنز کے عوض 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عمر نے 4 اوورز میں 44 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، ریلی روسو، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، کارلوس بریتھ ویٹ، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد الیاس اور احسان اللہ شامل ہیں۔ 
کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں میتھیو ویڈ، جیمز وینس، حیدر علی، شعیب ملک، بین کٹنگ، عرفان خان، عامر یامین، محمد عمر، عمران طاہر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں