راولپنڈی، عدالت نے خواجہ سرا پولی کو قتل کرنے کے جرم میں ساتھی ٹرانسجینڈر انمول کو پھانسی کی سزا سنادی

06:47 PM, 22 Feb, 2023

راولپنڈی :   خواجہ سرا  کے قتل کیس کا فیصلہ سناد یا گیا ۔  خواجہ سرا پولی کو قتل کرنے کے جرم میں عدالت نے  ساتھی ٹرانسجینڈر انمول کو پھانسی کی سزا سنادی  ۔

خواجہ سرا کے قتل کے کیس کا   فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی جہانگیر علی نے سنایا ۔   جس کے مطابق پولی کو قتل کرنے کے جرم میں ساتھی ٹرانسجینڈر انمول کو پھانسی کی سزا سنا ئی گئی ہے ، 

  

واضح رہے کہ مجرم ٹرانسجینڈر   غلام مرتضی المعرف انمول پر ساتھی ٹرانسجینڈر عامر مسیح  پولی کو قتل کرنے کا الزام تھا،ریس کورس پولیس نے مقتول پولی کے بھانجے کی مدعیت میں گزشتہ سال مقدمہ درج کیا تھا۔

مزیدخبریں