ایک شخص کی اپنی کار پر بلی کے پاو ں کے نشانات دیکھ کر خاتون کو قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی

05:56 PM, 22 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

انگلینڈ: ایک شخص  نے اپنی کار پر پنجوں کے نشانات ملنے پر اپنے پڑوسی اور بلی کی مالکن  خاتون کو  معاملے پر قانونی کارروائی کر نے کی دھمکی دیدی ۔

 کار کے  ڈرائیور نے  بلی  کو نقصان پہنچانے کی دھمکی بھی دی خاتون کو جب اس بات کا علم ہوا تو انہوں  نے  تنازعے کو  آن لائن شیئر کیا۔

قانونی مشورہ طلب کرنے کے لیے Reddit پر پوسٹ کرتے ہوئے  متعلقہ خاتون نے وضاحت کی کہ وہ انگلینڈ میں رہتی ہے، ایک محلے میں 'کئی بلیاں' ہیں۔تاہم  اس کے پڑوسی کا اصرار ہے کہ  جس بلی کے پاؤں کے نشن اسکی گاڑی پر ہیں وہ  اس خاتون  کی بلی ہے ۔

خاتون نے لکھا کہ کہ "وہ کہتا ہے کہ میری بلی میری باڑ سے اس کی کار پر چھلانگ لگاتی ہے (میں نے ذاتی طور پر ایسا کبھی نہیں دیکھا، بس بلی سیدھی فرش پر کود رہی ہے)،" ۔  خاتون نے مزید کہا کہ اس نے اپنے پڑوسی سے کہا ہے کہ وہ ثبوت اکٹھا کرے کہ اس کی بلی ذمہ دار ہے۔

دوسری جانب خاتون نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ اسے ڈر ہے کہ کہیں  اس کا ردعمل پڑوسی کو مطمئن کرنے میں ناکام  نہ ہو جائے  انہوں نے لکھا "میں ویسے بھی اپنی بلی کو کچھ دنوں کے لیے  گھر کے اندر  ہی رکھ رہی ہوں کیونکہ اس نے دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے اس کے بارے میں کچھ نہیں کیا تو اسے نقصان پہنچائے گا". جس پر صارفین اور قانونی ماہرین نے خاتون کو مفید اور کافی مددگار مشورے دیئے ۔

مزیدخبریں