اسلام آ باد :ملک کو درپیش ڈالر بحران کی وجہ سے حج آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے کمیٹی تشکیل دی گئی ،وزارت مذہبی امور نے ایک لاکھ اناسی ہزار عازمین حج کے اخراجات کیلئے دوارب ڈالر مانگے تھے ۔ جس پر وزارت خزانہ نے یہ کہ کر معزرت کرلی کہ اقتصادی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے اس برس ڈالرز کا انتظام نہیں ہو سکے گا ۔
وزارت خزانہ کا کہنا تھا ڈالر کی فراہمی میں مشکلات کا سامناہے ، ملک کی اقتصادی صورتحال خراب ہے شاید اس مرتبہ ڈالر زکا انتظام نہ کر سکیں۔بعض سینیٹرز نے سعودی عرب سے حج کوٹہ کم کرنے کی تجویز دے دی۔
وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ رواں برس سرکاری حج سکیم کے تحت فی کس حج اخراجات 12 سے 13لاکھ روپے تک ہوسکتے ہیں۔ ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے سے متعلق امور رواں ہفتے کے روز طےہونے کی توقع ہے۔
سینٹر ڈاکٹر صابر شاہ نے تجویز دی کہ پاکستان کے پاس زرمبادلہ نہیں اس لئے عازمین حج کی تعداد کم کردی جائے ۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور کی صحافیوں سے تلخ کلامی بھی ہوئی ، وہ حج اخراجات سے متعلق سوال پوچھنے پر غصے میں آگئے
اور پارلیمنٹ لاجز میں کمیٹی روم کے باہر صحافیوں کو برا بھلا کہتے رہے۔