پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، سرفراز چیمہ، عثمان اکرم اور دیگر نے گرفتاریاں دے دیں

04:41 PM, 22 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر  رہنما شاہ محمود قریشی  , اسد عمر، سرفراز چیمہ، عثمان اکرم اور دیگر نے گرفتاریاں دے دیں۔ جبکہ پولیس   کا کہنا ہے کہ ہم آپ کو گرفتار نہیں کرسکتے ہمیں گرفتار ی  کے  کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے ۔

پاکستان تحریک انصاف  نے لاہور  سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کردیا ہے ،پی ٹی آئی کے کارکنوں کی  بڑی تعداد  ریگل  چونک پر موجود ہے،  کارکنوں نے سی سی پی او آفس کے باہر چارپائیاں بچھا لیں اور ان کی جانب سے مسلسل  گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے ، جبکہ دوسری جانب پولیس بھی ہائی الرٹ ہے قیدیوں کی وینز بھی موقع پر موجود ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ریگل چونک پر اپنے خطاب میں شام محمود قریشی نے کہا تھا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے انہیں گرفتاری دینے سے رو ک دیا ہے ، عمران خان کا کہنا ہے کہ آپ پارٹی کے سینئر رہنما ہیں آپ گرفتاری نہ دیں ۔

مزیدخبریں