سائفر اور عمران خان حکومت کیخلاف سازش سنی سنائی باتیں  اور قیاس آرائیاں ہیں، تحقیقات کا حکم نہیں دے سکتے: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

02:26 PM, 22 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مبینہ بین الاقوامی سازش کے تحت عمران خان کی حکومت گرانے  اور سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر چیمبر اپیلیں خارج کردی ہیں۔ 

جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیمبر اپیل بھی اوپن کر کے نئی عدالتی تاریخ رقم کر دی۔  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے تینوں اپیلیں خارج کر دیں۔ 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ ہم سنائی سنائی باتوں پر کیسے تحقیقات کا حکم دے سکتے ہیں ؟ہم قیاس آرائیوں پر یقین نہیں رکھتے۔ عدلیہ حکومتی امور میں کیسے مداخلت کر کرسکتی ہے۔ 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ نہ میں حکومت کے اختیارات میں مداخلت کروں گا نہ ہی حکومت ہی حکومت کو اپنے اختیارات میں مداخلت کی اجازت دونگا ۔ سائفر والے معاملے پر آپ کی اور میری زندگی پر کوئی فرق نہیں پڑا ۔ اس وقت کے وزیر اعظم چاہتے تو خود بھی تحقیقات کرا سکتے تھے۔ 

مزیدخبریں