عمران خان نے کہا ہے کہ آپ سینئر رہنما ہیں گرفتاری نہ دیں: شاہ محمود

01:12 PM, 22 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان  تحریک انصاف  کے سینئر رہنما  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  عمران خان نے مجھے کہا ہے کہ  میرے بعد آپ سکینڈ ون ہے پارٹی کہ  اس لئے آپ گرفتاری نہیں  دیں  گے۔ نیب کے ذریعے ہم پرجھوٹے مقدمات بنائے جا رہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پرامن طریقے سے گرفتاری کے لئے جایا جائے گا ۔یہ احتجاج اس آئین شکنی کے خلاف ہے جو وفاقی حکومت کر رہی ہیں۔ صدر پاکستان نے خط کے ذریعے آئینی ذمہ داری کو یاد کروایا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں۔اس وقت مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہیں ۔ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد مہنگائی چالیس فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ جلاؤ گھیراؤ نہیں کرنا پر امن رہناہے۔ 

وائس چیئرمین پی ٹی آئی  نے کہا کہ میں نے اعلان کیا میں پہلی گرفتاری میں دونگا  لیکن عمران خان نے کہا مجھے آپ کی ضرورت ہے آپ گرفتاری نہ دیں۔ 

مزیدخبریں