وزیر اعظم کابینہ اجلاس کے بعد اہم نیوز کانفرنس کریں گے، آئی ایم ایف معاہدے پر قوم کو اعتماد میں لیں گے 

12:01 PM, 22 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ اجلاس کے بعد اہم  نیوز کانفرنس  کریں گے۔ وزیر اعظم شام چار بجے آئی ایم ایف سے معاہدے اور دیگر معاملات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ 

وفاقی کابینہ کا اجلاس  سہ پہر تین بجے ہوگا جس میں  3 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔  پاور ڈویژن کی جانب سے ملک میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن پر رپورٹ پیش کی جائے گی ۔توشہ خانہ پر بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ پیش  ہوگی۔ 

کابینہ میں انسانی بنیادوں پر افغانستان کو 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات کی واہگہ اٹاری بارڈر کے ذریعے ترسیل ایجنڈے میں شامل ہے۔  توانائی بچت پلان پر عمل درآمد پر وفاقی کابینہ کو متعلقہ ڈویژن کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی ۔ 

مزیدخبریں