وزیراعظم کے دورہ روس سے قبل تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس طلب 

07:46 PM, 22 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دورہ روس سے قبل پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر بنی گالا میں ہوگا۔ 

اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور وزیراعظم کے دورہ روس پر گفتگو کی جائے گی۔ اجلاس ختم ہوتے ہی وزیراعظم عمران خان روس روانہ ہو جائیں گے۔ 

مزیدخبریں