راولپنڈی :مری میں جب کبھی بھی برف بار ی ہو تو سیاہ دو ر دراز علاقوں سے یہ قدرتی منظر دیکھنے ضرور پہنچ جاتے ہیں ایسے میں ایک دفعہ پھر محکمہ موسمیات نے مری میں برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مری میں آج رات سے جمعہ تک شدید برفباری کی امکان ہے ، جس کے باعث سی ٹی او ، راولپنڈی نوید ارشاد نے سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ۔
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کے مطابق آج سے جمعرات تک شدید برف باری کی پیش گوئی کےباعث مری اور اس کے راستوں میں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
نوید ارشا کا کہنا تھامری میں آٹھ ہزار سے زائد گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، مری میں تقریبا 3500 گاڑیوں کے پارکنگ کی گنجائش ہے، مری ٹول پلازہ اور داخلی راستوں پر چیکنگ و آگاہی پمفلٹ کی تقسیم کیلئے پکٹس قائم کر دی گئی ہیں ،انہوں نے کہا مکینکلی فٹ گاڑیوں اور لائسنس ہولڈر ڈرائیورز کو مری جانے کی اجازت ہوگی۔
چیف ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ ٹریفک صورتحال سے آگاہی کیلئے ہیلپ لائن 0519269200 یا 03097770598 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔