اسلام آباد :دورہ جدید میں جہاں ہر دوسری تیسری چیز آن لائن میسر ہے وہیں پاکستان کے متعدد محکموں کو بھی ڈیجیٹلائزڈ کر دیا گیا ہے ،ایسے میں پولیس محکمہ کو اس کا سب سے زیادہ فائدہ ہو رہا ہے جہاں بڑی بڑی شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگے ہوئے ہیں وہیں گلی گلی محلوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی متعدد سے جرائم کی وارداتوں میںخاطر خواہ کمی بھی ہو رہی ہے ۔
ایسے میں ایک کیس اسلام آباد کے پوش علاقے جی سیو ن میں بھی پیش آیا جہاں پولیس نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈکیتی کی اس انوکھی واردات کا ڈراپ سین بھی چند لمحوں میں ہی کر لیا ،شہری کی طرف سے ڈکیتی اور فائرلگنے کی کال چلائی گئی جس میں شہری کا کہنا تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو اس سے 50 لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے ہیں۔شہری نے بتایا کہ ڈاکووں نے واردات کے دوران اسے فائرکرکے زخمی بھی کیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے سخت نوٹس لیا تھا،آئی جی اسلام آباد نے ایس پی سٹی کو واقعہ کی مکمل چھان بین کی ہدایت کی،واقعہ کے بعد سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچے اور ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔واقعہ کے متعلق سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کیا گیا اور جدید ٹیکنالوجی کی بھی مدد لی گئی، پولیس نے واقعہ کی ہر زاویہ سے تفتیش کی اور مکمل تحقیقات اور چھان بین کی۔تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ شہری نے لین دین کے معاملہ سے بچنے کے لئے سارا ڈرامہ رچایا،شہری نے اپنے دوست کے ذریعے خود ہی فائر مارکر زخمی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے شہری کے خلاف ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔محکمہ پولیس کا کہنا ہے شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ کسی قسم کی جھوٹی کال کرنے سے گریز کریں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہو۔
گزشتہ روز بھی شہری نے ڈکیتی کے دوران دولاکھ ڈالرچھیننے کا ڈرامہ رچایا تھا۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔