سرکاری اور زائد المیعاد ادویات کو نئی پیکنگ  کے بعد فروخت کرنے کا انکشاف

04:44 PM, 22 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

پشاور : پشاور میں سرکاری اور زائدالمیعاد کو نئی پیکنگ کرنے کے بعد مارکیٹ میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔  محکمہ صحت نے صوبائی دارالحکومت کے وسط میں ایک گھر پر چھاپے مارکر سرکاری ادویات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی ۔

، ڈپٹی سیکرٹری ڈرگز ابراہیم خان کے مطابق برآمد ہونے والی  ادویات میں ایم سی سی کے پی، سندھ اور پنجاب حکومت سمیت محکمہ دفاع کے ہسپتالوں کی ادویات شامل ہیں۔

مزیدخبریں