لاہور :لاہور کے تھانے فیصل ٹاؤن میں ایس ایچ او یاسر چیمہ اور لیڈی سب انسپکٹر کی موجودگی پر سوال اٹھنے لگے ،دونوں کی موجودگی میں تھانے کے کیمرے پر کپڑا ڈالنے پر ڈی آئی جی نے نوٹس لے لیا ۔
ڈی آئی جی نے ویڈیو سامنے آنے پر دونوں کو معطل کردیا جس کے بعد واقعے کی انکوائری ایس ایس پی آپریشنز کر رہے ہیں ۔
ایس ایس پی کامستنصر فیروز کا کہنا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانے میں سالگرہ کی پارٹی کی گئی ،انکوائری مکمل ہونے پر تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے ۔
اس سے قبل ہی نیو نیوز کے فیصل ٹائون تھانے کی ایک اور خبر بھی بریک کی تھی جس میں ایس ایچ او تھانہ فیصل ٹائون کا ڈرائیور بھی آپے سے باہر ہو گیا اور ایک شخص کی خوب دھلائی کی ۔
ایس ایچ او تھانہ فیصل ٹائون کے ڈرائیور کی ماردھاڑ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نیو نیوز نے حاصل کر لی ،فوٹیج میں خاتون سب انسپکٹر اور دیگر اہلکار بھی نظر آرہے ہیں ۔
واضح رہے معطل ایس ایچ او تھانہ فیصل ٹاؤن اور خاتون سب انسپکٹر پر تھانے میں مانیٹرنگ کیمرے پر کپڑا ڈالنے کی فوٹیج سامنے آنے پر بھی انکوائری کی جارہی ہے ،اور اب یہ نئی کارستانی سامنے آگئی ہے۔