اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے اپوزیشن 23 مارچ کو اسلام آباد نہ آئے، اپوزیشن عدم اعتماد لائی تو اسے پھر ناکامی ہوگی،پھر یہ روئیں گے کہ فون کالز آگئی تھیں۔
اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی غلط فہمیوں سے کوئی بڑا سیاسی حادثہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتشار اور خلفشار اپوزیشن کے گلے پڑے گا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین اچھے انسان اور پی ٹی آئی کارکن ہیں، ان سے بات ہونی چاہئیے۔
وزیر داخلہ نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو انتہائی ناگفتہ بہ قرار دے کر سندھ کے تھانوں میں رینجرز تعینات کرنے کی پیشکش بھی کر دی۔