دبئی اور شارجہ جانیوالے پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

12:36 PM, 22 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور:  متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے دبئی اور شارجہ جانے والے مسافروں کیلئے ائرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں کو ائرپورٹس پر 48 گھنٹے قبل لیا گیا نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔48 گھنٹے کا وقت لیبارٹری کو دیئے گئے سیمپل کے وقت سے شروع ہوگا۔


دبئی پہنچنے پر بھی مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا اور مسافر ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک سیلف قرنطینہ کریں گے۔ جبکہ دبئی ٹرانزٹ کرنے والے مسافروں کو پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں ۔

مزیدخبریں