راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد میں شہدا کی قربانیوں اورعوام کے عزم اورجرات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آپریشن ردالفساد کو آج 5 سال مکمل ہونے کے موقع پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آپریشن ردالفساد میں صرف شہداء کے خون اور عوام کے جذبے سے کامیابیوں کا حصول ممکن ہو سکا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن ردالفساد کو آج پانچ سال پورے ہو گئے ، آپریشن کا مقصد دو دہائیوں کی جنگ اور دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا تھا آپریشن کا مقصد کامیاب جنگ کے بعد حاصل فوائد کو مربوط بنانا تھا۔
Today marks 5 yrs of Op Radd ul Fasaad (RuF). Aimed at consolidating gains of two decades long War on Terror & eliminating remnants of terrorists across the country; RuF placed security of people of Pakistan as core objective. (1/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 22, 2022
...Ops continue successfully as the country transitioned from uncertainty to peace. The achievements of RuF have only been possible due to blood of martyrs and resilience of our people. “We salute the supreme sacrifices of our martyrs and spirit of our great nation” COAS. (2/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 22, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن رد الفساد کا اہم ترین مقصد پاکستانی عوام کی سیکیورٹی یقینی بنانا تھا ،آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری رہا ،نتیجے میں ملک غیر یقینی صورتحال سے نکل کر پرامن ہوا ردالفساد کی کامیابیاں صرف شہدا کے خون اور عوام کے عزم سے ممکن ہو سکیں ۔