کینبرا: کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کردیا، ایرن فنچ وائٹ بال اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق دورہ پاکستان کیلئے16 رکنی آسٹریلوی وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی قیادت ایرن فنچ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شین ایبٹ، ایسٹن ایگر، جیسن بہرنڈروف، ایلکس کیرے، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹر یوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشن، مچل مارش، بین مکڈرموٹ، کین رچرڈ سن، اسٹیو سمتھ، مارک سٹوئنس اور ایڈم زمپا اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
National Selection Panel chair George Bailey has just chatted the media through the Australian men's white-ball squad for the tour of Pakistan. Updates to follow ⤵️https://t.co/87oRaDdR41
— Cricket Australia (@CricketAus) February 22, 2022
آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے بعد وائٹ بال سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے گی جس میں 3 ون ڈے اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ شامل ہے، ون ڈے میچز 29 مارچ، 31 مارچ اور دو اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا کا وائٹ بال اور ریڈبال اسکواڈ 27 فروری کو اسلام آباد پہنچے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چئیرمین سیلیکشن کونسل جارج بیلی کا کہنا ہے کہ باصلاحیت اور ورسٹائل اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے، اگلے ورلڈ کپ کیلئے ون ڈے ٹیم تشکیل دینے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔