وزیراعظم عمران خان کی خیبر پختونخواہ کے قومی وصوبائی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں

وزیراعظم عمران خان کی خیبر پختونخواہ کے قومی وصوبائی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں
سورس: File photo

اسلام آباد،وزیر عمران خان اور خیبر پختونخواہ کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ 

وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں کئی اہم ملاقاتیں کیں ۔ ان کے دورہ خیبر پختونخواہ کے دوران ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے بھی ملاقات کی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ نوشہرہ انتخابات میں ہمارے ساتھ دھاندلی کی گئی، جتنے بیلٹ پیپرز جاری ہوئے تو ووٹ اس سے زیادہ نکلے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ دھاندلی کے ٹھوس ثبوت ہیں اور نتیجے کے خلاف عدالت جائیں گے، ریٹرنگ افسران نے دھاندلی کروائی۔ 
رکن اسمبلی شوکت علی کا کہنا تھاکہ سینٹ انتخابات کیلئے مؤثر حکمت عملی بنائی جائے، ایسا نہ ہو کہ کوئی ووٹ نہ بیچے اور اس پر غلط الزام عائد کردیا جائے، ارکان پیسے بھی لے لیتے ہیں اور پھر جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ سینیٹ الیکشن میں پارٹی امیدواروں کو ووٹ دیں جو رکن ووٹ بیچنا چاہتا ہے تو پارٹی سے نکل جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کوئی بھی قومی و صوبائی اسمبلی کا رُکن نہیں بکے گا، جہدوجہد کرکے اقتدار میں آئے ہیں، اپوزیشن کو خوف ہے کہ پی ٹی آئی کہیں سینیٹ میں اکثریت حاصل نہ کرلے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ گزشتہ سینیٹ انتخابات میں بھی پارٹی کے چند ارکان نے پیسے لیے اور جو ارکان ہارس ٹریڈنگ میں ملوث تھے، ان کو پارٹی سے نکالا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ووٹ بیچنے والے رکن کا پتہ چل جاتا ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو 20 ارب ڈالر کرنٹ خسارہ اورقرض میں ڈوبا ہوا ملک ملا لیکن اب معاشی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں 14 ارکان قومی اسمبلی اور 6 ارکان صوبائی اسمبلی غیرحاضر رہے۔