قطری نمائندہ خصوصی کی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات

08:29 PM, 22 Feb, 2021

اسلام آباد: قطر کے خصوصی نمائندے مطلق بن ماجد القحطانی نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور افغان امن عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کا قیام پاکستان کا دیرینہ خواب ہے۔

افغانستان میں امن کیلئے قطر کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے امن برقرار رکھنے کیلئے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا۔مطلق بن ماجد نے اس موقع پر قیام امن کیلئے پاکستان کے سول اور عسکری اداروں کی بے مثال قربانیوں پر ان کی تعریف کی۔

مزیدخبریں