سکردو:پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ کی آخری ویڈیو بھی سامنے آگئی ،جس میں وہ اپنے بیٹے ساجد سد پارہ اور دیگر ساتھیوں کیساتھ آخری رات گزار رہے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق 5 فروری سے لاپتہ پاکستانی کوہ پیما علی سد پارہ اور اس کے دیگر ساتھیوں کی ویڈیو ساجد سد پارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کر دی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی سد پارہ اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ کیمپ میں موجود سامان کو ترتیب دے رہے ہیں ۔
The last & hardest night of my life, together with team & my beloved father #AliSadpara
— Sajid Ali Sadpara (@sajid_sadpara) February 20, 2021
Fake account @Saajid_Sadpara will download & reproduce this as well. It’s painful but I have to share these to stop fake IDs. Please help @falamb3 @AliZafarsays @asmashirazi @fawadchaudhry pic.twitter.com/vM0nSqGmUu
علی سد پارہ اور ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کیلئے جہاں حکومت نے ہر طرح کی سپورٹ کی وہیں پاک فوج نے کوہ پیمائوں کی تلاش اور ریسکیو آپریشن میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں چھوڑی ،بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما علی سد پارہ کے ٹو چوٹی سر کر نے کیلئے اپنے ساتھیوں کیساتھ روانہ ہو ئے تھے لیکن 5 فروری کے بعد سے علی سد پارہ اور ساتھیوںکا رابطہ منقطع ہو گیا تھا ،پاک فضائیہ نے دن رات محنت اور کوشش کرتے ہوئے علی سد پارہ کی تلاش کیلئے ہر ممکن ٹیکنالوجی استعمال کی لیکن تمام تر جدید ٹیکنالوجی کے باوجود علی سدپارہ کی تلاش میں ناکام رہے ۔
علی سدپارہ اور ساتھی کوہ پیماؤں کی تلاش میں نہ صرف جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی بلکہ پاک فوج نے ریسکیو ہیلی کاپٹرز اور سی 130 جہازوں کے علاوہ ایف 16 جنگی طیاروں سے بھی دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کے علاقے کے فوٹو گرافک سروے اور سرچنگ میں مدد فراہم کی ،ان کی تلاش میں آئس لینڈ کی خلائی ایجنسی نے سٹیلائٹ کی جدید ٹیکنالوجی سے علاقے کی تصاویر بنائیں اور کئی مایہ ناز کوہ پیمائوں کی جانب سے زمینی سرچ آپریشن بھی کیا گیا لیکن علی سدپارہ اور ساتھیوں کا سراغ نہیں مل سکا۔